• news

ڈاکٹر حفیظ الرحمن غزہ کے زخمیوں‘ مہاجرین کے ساتھ عید منانے قاہرہ پہنچ گئے

لاہور  (خصوصی نامہ نگار)صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹرحفیظ الرحمن غزہ کے زخمیوں اور مہاجرین کے ساتھ عید منانے قاہرہ مصرپہنچ گئے جہاں وہ چاندرات کے موقع پر غزہ کے متاثرہ خاندانوں کو میگاشاپنگ سنٹرز سے عید کی شاپنگ کروائیں گے، زخمیوں و دیگرمہاجرین کوالخدمت کی جانب سے فوڈ پیکج اورعیدتحائف فراہم کریں گے۔ تفصیلات  کے مطابق ڈاکٹر حفیظ الرحمن مصر کے تین روزہ دورے کے دوران قاہرہ میں قائم الخدمت کیمپ آفس اور وئیرہاؤس میں جاری امدادی سرگرمیوں کاجائزہ لیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن