• news

بھارت کاپاکستان میں دہشتگردی کرانے کااعتراف ‘عالمی طاقتیں نوٹس لیں:خالد مسعود سندھو

اہور(نیوز رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ادارے گارڈین کی اسٹوری اور راجناتھ سنگھ کے اعترافی بیان نے ثابت کردیا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ پاکستان کے طول ارض میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے اور یہ صرف چند واقعات تک محدود نہیں۔ عالمی طاقتیں نوٹس لیں۔بھارت پاکستان کو دہشت گردی کا طعنہ دینے سے باز نہیں آتا اور دوسری طرف عالمی دہشت گرد تنظیم داعش سمیت دیگر گروہوں کی مالی امداد اور پشت پناہی کر کے پاکستان میں تحریک آزادی کشمیر سے منسلک لوگوں کو قتل کرانے کا اعتراف کر رہا ہے۔پاکستان کو عالمی سطح پر اس مسئلے کو اٹھانا چاہیے ۔عالمی میڈیا کے ذریعہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن