• news

مسافر گاڑیوں میں اوورلوڈنگ ،اوورچارجنگ کیخلاف ضلعی انتظامیہ متحرک

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ مریم نواز کے احکامات پر مسافر گاڑیوں میں مقررکردہ کرایہ جات ، اوورلوڈنگ اور اوورچارجنگ کا جائزہ لینے کے لیے ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر متحرک رہی،اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) مطاہر امین حیات وٹو ،سیکرٹری ڈی آر ٹی اے سمیت دیگر ضلعی افسران کے ہمراہ جنرل بس اسٹینڈ ، ویگن اسٹینڈز اور مختلف روٹس پر چلنے والی مسافر گاڑیوں کو چیک کیا اور مسافروں سے کرائیے بارے استفسار کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس اسٹینڈ کے دورہ کے موقع پرایئر کنڈیشنڈ اور نان ائیر کنڈیشنڈ بسوں اور ویگنوں کے مختلف اسٹینڈ کا معائنہ کیا اور پبلک ٹرانسپورٹ کے انٹر سٹی/ ڈسٹرکٹ کرایوں کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنرنے سیکرٹری آر ٹی اے کو ہدایت کی کہ تمام پبلک ٹرانسپورٹ کے اسکرین پر یک طرفہ کرایہ واضح چسپاں کیا جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول نہ کیا جائے، اوور چارجنگ کی شکایت پر فوری کارروائی کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن