کامونکی:ساس سے جھگڑ کر بہو نے زہریلا کیمیکل پی لیا،ہسپتال داخل
کامونکی(نمائندہ خصوصی)ساس سے جھگڑ کر بہو نے زہریلا کیمیکل پی لیا۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز ٹبہ محمد نگر کی پچیس سالہ عائشہ اور اْسکی ساس میں گھر کے کام کاج پرجھگڑا ہوگیا تو اسی بناپر عائشہ نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلا کیمیکل پی لیا۔جسے طبی امداد تحصیل ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے اسے تشویش ناک حالت کے پیش نظر گوجرانوالہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔