• news

عید کے ایام میں کسی مسافر سے زائد کرایہ وصول نہیں کرنے دینگے:ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ 

 فیروزوالہ( نامہ نگار) مسافر گاڑیوں میں مقررکردہ کرایہ جات ، اوورلوڈنگ اور اوورچارجنگ کا جائزہ لینے کیلئے ضلعی انتظامیہ مکمل متحرک، اسسٹنٹ کمشنرز ، آر ٹی سیکرٹری سمیت دیگر ضلعی افسران نے بس اڈوں ، ویگن سٹینڈز اور مختلف روٹس پر چلنے والی مسافر گاڑیوں کو چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ عید کے ایام میں پبلک ٹرانسپورٹ میں کسی مسافر سے زائد کرایہ وصول نہیں کرنے دینگے ، سرکاری کرایہ نامہ بس کی نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے ، گاڑیوں کی چھتوں پر مسافر موجود ہونے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ، زائد کرایہ وصولی کی شکایت و اطلاع پر انتظامیہ ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن لے گی۔ عید کے دن تک تمام مسافر بسوں و گاڑیوں کے اڈوں کی مانیٹرنگ جاری رہیگی ، مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے بس مالکان کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن