گوجرانوالہ: ریجن بھر میں عبدالفطر کے موقع پرفل پروف سکیورٹی انتظامات مکمل
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ریجنل پولیس آفیسر کے احکامات پر ریجن بھر میں عبدالفطر کے موقع پرفل پروف سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔5900 عید گاہوں پر 6700سے زائدپولیس افسران و جوان الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ریجن بھر میں 144ناکہ بندی پوائنٹس پر 980افسران جبکہ پارک /پبلک مقامات پر1000کے قریب اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔میٹل ڈیٹیکٹرز،CCTVکیمروں اور واک تھروگیٹ کی تنصیب کو یقینی بنا تے ہوئے پولیس کے سنائیپربھی تعینات کئے گئے ہیں۔عید گاہوں اور مساجد کے گردونواح میں پولیس کی موثر پٹرولنگ اور مشتبہ افراد وگاڑیوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے الیٹ پولیس فورس کے مسلح دستے بھی ریجن بھر میں گشت کریں گے۔ون ویلنگ، شوروشر اور ہلہ گلہ کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔