ویمنز کرکٹ : ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز پاکستان سکواڈ کا اعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ویسٹ انڈیز ویمنز کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان ویمنز سکواڈ کا اعلان ، پانچ کرکٹرز کی سکواڈ میں واپسی ، سیریز 18 اپریل سے 3 مئی تک کھیلی جائیگی۔تین ون ڈے 18 سے 23 اپریل کے درمیان کھیلے جائیں گے جبکہ پانچ ٹی ٹونٹی 26 اپریل سے 3 مئی تک ہونگے۔ ون ڈے سیریز کیلئے وکٹ کیپر بیٹرز سدرہ نواز کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ٹی20 کیلئے چار کھلاڑی عائشہ ظفر ، گل فیروزہ، رامین شمیم اور طوبیٰ حسن سکواڈ میں واپس آئی ہیں۔ عائشہ، گل فیروزہ اور رامین جو ٹی ٹونٹی سکواڈ کا حصہ ہیں 17 اپریل سے فیصل آباد میں شروع ہونے والے ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔۔ون ڈے سکواڈ‘ندا ڈار (کپتان) عالیہ ریاض، بسمہ معروف (فٹنس سے مشروط)، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء ، منیبہ علی، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز (وکٹ کیپر) طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔ٹی 20 سکواڈ‘ندا ڈار (کپتان)، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، بسمہ معروف ( فٹنس سے مشروط)، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، منیبہ علی (وکٹ کیپر) ، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبہ حسن اور ام ہانی پر مشتمل ہوگا۔اٹھارہ اور اکیس اپریل کو پہلے اور دوسرے ون ڈے کے اوقات میں تبدیلی کی گئی تاکہ یہ پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کیساتھ متصادم نہ ہوسکیں۔ میچز صبح 9.30 بجے شروع ہونگے۔