• news

رمیز راجہ کا عامر سے متعلق بیان سخت سلیکشن کمیٹی دفاع کرنے میں ناکام 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کی جانب سے محمد عامر کے حوالے سے دیئے گئے ریماکس پر سلیکشن کمیٹی نے کہاہے کہ رمیز راجہ کا محمد عامر سے متعلق بیان بہت سخت ہے، مجھے نہیں لگتا اس موقع پر ایسی بات کہنی چاہیے تھی۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کیلئے 17 رکنی سکواڈ کا کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے۔اس موقع پر وہاب ریاض سے سوال کیا گیا کہ رمیز راجا کی جانب سے محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی سے متعلق سخت موقف سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ اگر میرا بیٹا بھی خدانخواستہ فکسنگ میں ملوث ہوتا تو میں اسے عاق کردیتا اس پر کیا کہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن