طالبان کے روپوش سربراہ منظر عام پر آ گئے، عید کی نماز بھی پڑھائی
کابل (این این آئی)افغانستان میں بر سر اقتدار طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوند زادہ عموماً روپوش رہتے ہیں، تاہم عید پر ناصرف وہ عوام کے درمیان دکھائی دیے بلکہ قندھار میں نماز عید کی امامت بھی کی۔خبر رساں ایجنسی ’’اے ایف پی‘‘ کے مطابق طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے عید الفطر کے موقع پر اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر ایک بیان میں لکھا کہ ہیبت اللہ اخوند زادہ نے قندھار کی سب سے بڑی مسجد میں ہزاروں نمازیوں کی امامت کی اور نماز عید پڑھائی۔