• news

لاہور: مبینہ زیادتی کے بعد لڑکا اور لڑکی قتل، نعشیں برآمد، وزیراعلیٰ کا نوٹس

لاہور (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) عید پر شالیمار کے علاقے میں مبینہ زیادتی کے بعد 9  سالہ بچے کو قتل کردیا گیا ہے۔ مقتول عبداللہ کی نعش ملزم کے گھر سے ملی ہے۔ ملزم عبدالرحمان نے مبینہ طور پر بچے کو نشانہ بنایا اور پھر  گلا دبا دیا۔ مقتول عبداللہ کے لاپتہ ہونے کی درخواست اس کے گھر والوں نے شالیمار تھانے میں دی تھی۔ پولیس نے ملزم عبدالرحمان کو حراست میں لے کر نعش برآمد کر کے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ شاد باغ عامر روڈ گندے نالے سے 18 سالہ لڑکی کی نعش برآمد ہوئی  ہے۔ رابعہ تین روز سے لاپتہ تھی۔ ورثاء نے الزام عائد کیا ہے رابعہ کو زیادتی کے بعد  قتل کیا گیا ہے۔ پولیس  نے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے۔ مریم نواز نے لاہور میں بچے سے زیادتی اور قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور آئی جی پنجاب پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے کہا کہ سفاک قاتل کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔ زیادتی کے واقعات کے سدباب کیلئے سپیڈی ٹرائل کورٹ قائم کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن