• news

السلام علیکم ‘کرسٹیانو رونالڈو کرکٹ آسٹریلیا ‘سچن ٹنڈولکر  کی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سعودی پرو لیگ میں النصر کلب کی قیادت کرنے والے پرتگالی سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو بھی امتِ مسلمہ کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے مذہبی تہوار کا حصہ بن گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پرتگالی سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے سفید شرٹ زیب تن کر کے تصویر پوسٹ کی ہے۔مذکور پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے مسلمانوں کے مذہبی تہوار عید الفطر کے موقع پر دنیا بھر میں امن و امان کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کردہ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے عید مبارک! اس خاص دن کے موقع پر آپ سب کو خوشیاں، امن اور سلامتی نصیب ہو۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے مسلمانوں کو عید الفطر کی منفرد انداز میں مبارکباد دی گئی ہے۔سی ای او کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے کی جانب سے جاری ویڈیو پیغام کا آغاز السلام علیکم سے کیا گیا۔ نک ہوکلے کا کہنا تھا آسٹریلیا کی جانب سے تمام مسلمانوں کو عید مبارک، جیسے کرکٹ سب کو جوڑتی ہے ویسے ہی عید کی خوشی پر بھی سب اکٹھے ہوتے ہیں۔بھارتی سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے عیدالفطر کے موقع پر سابق کھلاڑیوں کے نام مبارکباد کا پیغام دیا۔بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پرعیدالفطر کے حوالے سے اپنا پیغام ٹوئٹ کیا، اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ سچن ٹنڈولکر کی جانب سے عید مبارک ہو۔ حقیقی خوشی تحفے میں نہیں بلکہ ان لوگوں کی موجودگی میں ہے جو ہماری زندگیوں کو روشن کرتے ہیں، دنیا بھر میں عید منانے والوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن