• news

اہل غزہ نے صبر ، استقامت کی مثال قائم اور تاریخ رقم کی:لیاقت بلوچ 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) لیاقت بلوچ نے کہا کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا خاندان اس سے قبل بھی آزادی فلسطین کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کر چکا ہے اور اب اسماعیل ہنیہ کے صاحبزادوں اور پوتوں نے قربانیاں پیش کرکے ایک عظیم مثال قائم کی ہے۔صہیونیوں کی جانب سے سویلین آبادی کو نشانہ بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ذہنی طور سے شکست کھا چکے ہیں۔ اہل غزہ نے صبر اور استقامت کی مثال قائم اور تاریخ رقم کی ہے۔ شہداء کے خون نے آزادی کی تحریک کو مزید تیز کردیا ہے۔دریں اثناء نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے مسجد نعمان فیڈرل بی ایریا کراچی میں نماز جمعہ کا خطبہ دیا اور بعد ازاں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے صاحبزادوں، پوتوں اور دیگر فسلطینی شہدا کا غائبانہ نماز جنازہ پڑھایا۔ راشد نسیم نے کہا کہ اہل فلسطین نے دنیا کی حکومتوں، عالمی اداروں کے چہروں سے پردہ عیاں کردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن