جہانگیر خان ترین نے سنٹرل پارک میں نمازعید الفطر ادا کی،سیاسی سماجی شخصیات سے ملاقات
لاہور(نیوز رپورٹر) جہانگیر خان ترین نے ماڈل ٹاؤن سنٹرل پارک میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد جہانگیر ترین دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور لوگوں سے عید ملے اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر جہانگیر خان ترین نے اہل اسلام کو عید کی مبارکباد پیش کی اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے بھی دعا کی۔