عالمی ادارے کشمیریوں،فلسطینیوں کو حق دلانے میں ناکام :قمر الزماں بابر
لاہور (کلچرل رپورٹر ) دنیا کی مسلمانوں پر ظلم وبربریت پر خاموشی انسانیت کی توہین ہے۔ فلسطین کشمیر اور دیگر مقبوضہ علاقوں کی آزادی ہمارا حق ہے۔ عالمی ادارے مظلوموں کو حق نہیں دلاسکے۔اسرائیل کیخلاف قرار دادوں سے بڑھ کر ایکشن کی ضرورت ہے۔فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم سے عالمی امن کو خطرات ہیں۔مسلمان ملک بھی ملکر آواز اٹھائیں۔ دنیا بھر مسلمانوں پر ظلم کی انتہاء ہو چکی۔ ان کی آزادی کو چھینا اور ان علاقوں پر زبردستی قبضہ کیا جا رہا ہے اور عالمی قوتیں اسرائیلی مظالم اور فلسطین کی بے گناہ شہریوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں ان کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ گھروں ہسپتالوں کو بمباری کے تباہ و برباد کر دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کو ردی کی ٹوکری کی نذر کیا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کا کردار مسلم دشمنی پر مبنی ہے فلسطین کشمیر کے مسائیل کا کوئی حل نظر نہیں آ رہا ایسے وقت میں مسلم اتحاد کا ہونا ضروری ہے۔ اگر ایسے مظالم اور فلسطین اور کشمیر میں بہتا ہوا خون دیکھ کر بھی ہم متحد نہ ہونے تو ذلت ورسوائی ہمارا مقدر بن جائے گی۔