پنجاب حکومت کی شعبہ صحت میں اصلاحات کو نوید انقلاب کہنا بے جا نہیں :شوکت بابر ورک
لاہور(نیوز رپورٹر) ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی شعبہ صحت میں اصلاحات کو نوید انقلاب کہنا بیجا نہیں ہوگا۔ پنجاب کے متحرک و انتھک صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر ایک باصلاحیت منتظم ہیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کو بحال اور فعال کردیا۔ منتخب قیادت نے مسائل کی نبض پرہاتھ رکھ دیا، بہتری ضرور آئے گی۔ علاج کی جدید سہولیات تک ہرشہری کیلئے مساوی رسائی یقینی بنانا ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اورصوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر کی نبض شناسی اورفرض شناسی یقیناً کایا پلٹ دے گی۔ صوبائی وزیرصحت ایک نیک نیت اور پختہ کار منتظم ہیں۔ وہ محکمہ صحت کو اپ گریڈ کرنے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔ بحیثیت وزیر صحت پنجاب ان کے ماضی کے تعمیری تجربات اورمشاہدات سے محکمہ صحت میں صحتمند تبدیلی ضرور آئے گی۔محکمہ صحت میں دوررس اصلاحات کیلئے صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کافعال کردارنیک فال ہے۔ وہ محکمہ صحت کے مختلف شعبہ جات میں مزید جدت پیدا جبکہ انہیں اپ گریڈ کرنے کیلئے شب وروز انتھک خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پنجاب کی منتخب وزیراعلیٰ مریم نواز اوران کے معتمد صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر کا’’ صحتمند پنجاب ویژن‘‘ مستحسن ہے،معاشرے کے تمام طبقات اس کے ثمرات سے مستفید ہوں گے۔