مریم نواز اپنے تمام وعدے پورے کریں گی:طارق محمود ڈوگر
شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر سابق ممبر ضلع کونسل وامیدوار پی پی 139 حاجی طارق محمود ڈوگرنے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے، مریم نواز عوام کی توقعات پر پورا اُتر کر اپنے تمام وعدے پورے کریں گی،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی طارق محمود ڈوگرنے کہا کہ مریم نواز کا وزیراعلی ٰپنجاب منتخب ہونا ایک تاریخی لمحہ ہے، مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک کو مسائل سے نکال کر تعمیر و ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرے گی۔ مسلم لیگ (ن) پر عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اُتریں گے اور عوام کا احساس محرومی ختم کر کے پاکستان کا وقار بلند کریں گے، پاکستان کو مشکل وقت سے ہمیشہ (ن) لیگ نے نکالا اور اب موجودہ حالات میں بھی بہتری یہی جماعت لائے گی۔