• news

کامونکی:عید کے روز ٹرین کی زد  میں آکر تیرہ سالہ لڑکا جاں بحق 

کامونکی(نمائندہ خصوصی)عید کے روز تیزرفتار ٹرین کی زد میں آکر تیرہ سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔بتایا گیاہے ریلوے روڈ کے چودھری مجاہدحسین جعفری کا تیرہ سالہ بیٹا سفیر حسین جعفری عید کے روز گھر کے باہر کرکٹ کھیلتے بال کا پیچھا کرتے ہوئے ریل کی پٹڑی عبوررہاتھا کہ راولپنڈی جانے والی ٹرین نے اْسیبری طرح کچل کرابدی نیندسلا دیا۔متوفی کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں بہار شاہ قبرستان میں سْپردِ خاک کردیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن