• news

کامونکی: گدھے سے ٹکرا کر  موٹر سائیکل سوار نوجوان چل بسا

کامونکی(نامہ نگار)تیز رفتاری کے باعث گدھے سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔عید کی رات معافی والا کا بیس سالہ ابدی مسیح موٹر سائیکل پر لاہور جارہا تھا سادھوکی کے قریب جی ٹی روڈ پراچانک گدھا آگے آگیا جس سے ٹکر ا کر ابدی مسیح گرکر شدید زخمی ہوگیا اور شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔صدر پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ۔

ای پیپر-دی نیشن