کھیل کے میدان آبادہوں تو ہسپتال ویران رہتے ہیں:میاں اعجاز بھٹی
سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت) پنجاب اسمبلی کے سابق رکن میاں اعجاز حسین بھٹی نے کہا ہے کہ جہاںکھیل کے میدان آبادہوں تووہاں ہسپتال ویران رہتے ہیں، ہم کسی بھی صورت کھیل کی سرگرمیوں کو خراب نہیں ہونے دیں گے،وہ چک نمبر286مہیس شمالی کرکٹ ٹورنا منٹ کی تقریب تقسیم انعامات میں خطاب کر رہے تھے،میاں اعجاز حسین بھٹی سابق ایم پی اے نے مزید کہا کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، تعمیری و مثبت سوچ کیلئے کھیلوں کی اہمیت سے کوئی انکارممکن نہیں۔ کھیلوں کو فروغ دے کر کھلاڑیوں کی صلاحتیں اجاگر ہوسکتی ہیں۔