سابق ہیڈ ماسٹر میاں ظہوراحمد بھٹی انتقال کرگئے
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1حافظ آباد کے سابق ہیڈ ماسٹر میاں ظہوراحمد بھٹی گزشتہ روز یہاں مسلم کالونی ریلوے روڈ پر اچانک انتقال کرگئے۔مرحوم کی عمر 90برس تھی۔ انکے شاگردوںکی تعداد ہزاروں میں بتائی جاتی ہے ۔نمازجنازہ قبرستان گڑھی اعوان میں اداکی گئی جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔قل شریف کا ختم آج صبح نو بجے سے دس بجے تک جامع مسجد گلزار رسول ریلوے اسٹیشن والی میں ہوگا۔