فوج ہمیشہ ریاست کے ساتھ کھڑی رہتی ہے:امجد نذیر بٹ
شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)انجمن تاجران کے صدر و مسلم لیگ (ن) کے سابق صدر امجد نذیر بٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے اداروں پر بے بنیاد الزامات لگانے کی روش مزید برداشت نہیں کی جاسکتی سوشل میڈیا پر ایجنسیوں اور پاک فوج کے خلاف منصوبہ بندی کے تحت یلغار شروع کی گئی ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے فوج ہمیشہ ریاست کے ساتھ کھڑی رہتی ہے جو ملکی سرحدوں کی حفاظت اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے کرتی آرہی ہے اس ساز ش میں شامل عناصر کا کڑا محاسبہ ناگزیر ہے حکومت فوری طور پر ایک خصوصی فورم تشکیل دے کر افواج پاکستان کے خلاف جاری الزام تراشی کا خاتمہ اور اس میں ملوث عناصر کا کڑا محاسبہ کرے۔