سپیشل پرسن میں عیدی تقسیم کرنا المصٰطفی ویلفیئر کا احسن قدم ہے:ڈاکٹر امتیاز سجاد
بھوئے آصل (نامہ نگار) خوشیوں کے موقع پر سپیشل پرسن میں ، عید گفٹ پیک ،، اورعیدی تقسیم کرنا المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کا احسن قدم ہے اس سے معزوربچوں میں پائے جانے والے احساس محرومی کا خاتمہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار مصطفائی تحریک ضلع قصور کے صدر ڈاکٹر امتیاز سجاد نے المصطفی ویلفیئر سوسائٹی پیماراوتاڑ کے زیر انتظام عید گفٹ پیک تقریب سے خطاب کرتے کیا، تقریب کی صدارت صدر سوسائٹی ملک محمد سرور نے کی ۔ اس موقع پر چوہدری جاوید اختر بھلر ، ملک محمد اسلم زاہد اور مقبول احمد انصاری مہمان خصوصی تھے۔