• news

پنجاب پولیس نے آل پاکستان شیر سلطان رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)فیصل آباد میں ہونے والا 16 ٹیموں پر مشتمل آل پاکستان شیر سلطان رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ پنجاب پولیس نے جیت لیا۔فائنل میچ میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے سی پی او فیصل آباد محمد علی ضیاء بھی گراؤنڈ میں موجود رہے۔ فائنل میچ میں باؤ گجر کرکٹ کلب نے 161 رنز کا ہدف دیا۔ پنجاب پولیس نے ہدف سولہویں اوور میں حاصل کر لیا‘ حسن نواز نے 55 اور فائق بٹ نے 70 رنز کی  اننگز کھیلی۔ پیٹرن پاکستان پولیس کرکٹ ایڈیشنل آئی جی عمران محمود نے ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ پنجاب پولیس بہترین ڈیوٹی کیساتھ ساتھ کھیل کے میدانوں میں بھی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔ آ ئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

ای پیپر-دی نیشن