شہلا رضا نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی آفیشلز کی تعیناتی خوش آئند قرار دیدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن شہلا رضا نے سلطان اذلان شاہ کپ میں تین پاکستانی آفیشلز کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا اور کہا ہے کہ یہ پاکستان کے لئے فخر کی بات ہے کہ انٹرنیشنل ایونٹ میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل آفیشلز اور امپائر بھی پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ انہوں نے ضیاالدین خان برکی اور حمزہ طفیل کی بطور ٹیکنیکل آفیشل جبکہ یاسر خورشید بطور امپائر تقرری پر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن ، ایشین ہاکی فیڈریشن سمیت ملائیشین ہاکی فیڈریشن کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ٹیکنیکل آفیشل ضیالدین خان برکی اور امپائر یاسر خورشید پہلے سے ہی انٹرنیشنل پینل پر موجود ہیں جبکہ ٹیکنیکل آفیشل حمزہ طفیل پہلی بار انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کیلئے تعینات کئے گئے ہیں جس کیلئے ان آفیشلز کو پاکستان کی نمائندگی کرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔