محمد رضوان کو نائب کپتان بنائے جانے کا امکان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کے سینئر وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔گزشتہ دنوں چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے اعلان کیا تھا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں روٹیشن پالیسی ہو گی، یہ پالیسی کپتان پر بھی لاگو ہو گی، تاہم اس وقت نائب کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے سلیکٹرز اب نائب کپتان کیلئے ناموں کا جائزہ لے رہے ہیں اور رضوان اس ذمہ داری کیلئے مضبوط امیدوار ہیں، ساتھ ہی شاداب خان کے نام پر بھی زور کیا جارہا ہے۔