• news

وزیراعلیٰ کی زیرقیادت پنجاب میں عوام کا معیار زندگی بلند ہو رہا: عارف سندھیلہ 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے مربوط اقدامات کی بدولت عید سعید پر کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا اور اہلیان پنجاب نے بھرپور انداز میں عید کی خوشیاں منائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا جب بھی ملک میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی ملک نے ترقی کی، قائد محمد نواز شریف کے ویژن اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اقدامات سے عوام کا معیار زندگی بلند ہورہا ہے اور صوبائی ترقی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن