یونان کی تاریخی مسجد ینی میں 100 سال بعد نماز کی ادائیگی
ایتھنز(این این آئی)یونان میں تاریخی مسجد ینی میں 100 سال بعد امامت کی گئی اور نماز ادا کی گئی۔ دوسرے بڑے شہر تھاسالونیکی میں تاریخی مسجد ینی میں 100سال کے بعد نمازیوں نے نماز ادا کی۔مسجد میں آخری مرتبہ 1923 میں نماز ادا کی گئی تھی،مصری نژاد امام طحہٰ عبدل قلیل کی امامت میں نمازِ عیدالفطر ادا کرنے کے لیے کھولا گیا۔