• news

فارم 45 اور فارم 47 والوں کو بھی مبارک باد دیتا ہوں، شیخ رشید

راولپنڈی (این این آئی)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فارم 45 اور فارم 47 والوں کو بھی مبارک باد دیتا ہوں۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اللہ نے چاہا تو ملک کے حالات بہتر ہوجائیں گے، دعا ہے اللہ ملک کے معاشی اور اقتصادی حالات بہتر کرے۔انہوں نے کہا کہ میں ہارا ہوا ہوں، زیادہ تبصرہ کرنا مناسب نہیں سمجھتا.انہوں نے امید ظاہر کی کہ مجھے امید ہے پاکستان مسائل سے جلد باہر نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی میں بیگناہ لوگوں کو خدا اور رسول کیلئے معاف کیا جائے، سانحہ 9 مئی میں جن لوگوں نے جرم کیا ان کا ٹرائل کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن