اسرائیل کو جلد بازی میں نہیں ٹھیک وقت پر جواب دینگے: ایرانی کمانڈر
تہران (این این آئی) ایرانی پاسدران انقلاب نے کہا ہے کہ اسرائیل کو سفارتخانے پر حملے کا جواب دینے میں جلد بازی سے کام نہیں لیں گے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے کا جواب دینے میں عاجلانہ بوکھلاہٹ سے کام نہیں لیں گے، ایران اسرائیل کو جواب دینے کیلئے نپا تلا اور سوچا سمجھا وار کرے گا، جلد بازی میں کارروائی نہیں کی جائے گی۔پاسدران انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ ہمارے محبوب سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جیسا کہ کہا ہم اسرائیل کو جواب دیں گے، مگر جذباتی ہو کر اور بوکھلائے ہوئے انداز میں نہیں بلکہ خوب سوچ سمجھ کر نپا تلا جواب دیں گے، ہم ایسے نہیں کہ جواب نہ دیں مگر ٹھیک وقت پر اور اللہ نے چاہا تو بہت ٹھیک جواب دیں گے۔