• news

اوکاڑہ: ریسکیو اہلکار نے خاتون کی نارمل ڈلیوری کرا دی‘ زچہ بچہ صحت مند 

اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں ریسکیو کی فی میل اہلکار نے نارمل ڈیلیوری کروا دی۔ ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول کو نواحی گاؤں 45 ٹو ایل سے ایمرجنسی کال موصول ہوئی۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت ریسپانس کیا اور حاملہ خاتون کے وائٹلز چیک کیے۔  مکمل چیک اپ کرنے پر زچہ و بچہ تندرست قرار پائے۔ گھر والوں نے ریسکیو اہلکاروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن