کینیڈا نے بھارت میں ڈپلومیٹک مشنز سے درجنوں انڈین عملہ فارغ کر دیا
ٹورنٹو (نوائے وقت رپورٹ) کینیڈا اور بھارت کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔ کینیڈا نے بھارت میں ڈپلومیٹک مشنز سے درجنوں بھارتی عملے کو فارغ کر دیا ہے۔ کینیڈا نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سفارتی عملے کی کمی کے سبب ڈپلومیٹک مشنز کو منظم کرنا مشکل ہے۔ گزشتہ برس بھارت نے 41 کینیڈین سفارتی حکام کو ملک چھوڑنے کا کہا تھا۔ بھارتی اقدام کے بعد کینیڈا نے ڈپلومیٹک مشنز میں ’’ان پرسن آپریشن‘‘ بند کر دیا تھا۔ کینیڈا اور بھارت میں کشیدگی کا آغاز گزشتہ سال سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد ہوا تھا۔ کینیڈین وزیراعظم نے ہردیپ سنگھ کے قتل کا الزام بھارت پر عائد کیا تھا۔