• news

اپوزیشن جماعتوں کا ناکام جلسہ کرسی کے حصول کی کوشش ہے، طلال چوہدری 

فیصل آباد  ( نمائندہ خصوصی)  مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پشین جلسے سے ثابت ہو گیا کہ اپوزیشن کی تحریک شروع ہوتے ہی ناکام ہوگئی۔ایک بیان میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا ناکام جلسہ کرسی کے حصول کی کوشش ہے، اپوزیشن کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کیا پشین جلسے میں نوشکی میں دہشت گردی کی کسی نے مذمت کی؟ کیا پشین جلسے میں کسی نے فلسطین پرکوئی بات کی؟  اور کیا کسی نے لوڈشیڈنگ، مہنگائی یا عوام کے مسائل پر بات کی؟۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کرسی کا چکر ہے، یہ جلسوں سے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں، پی ٹی آئی نے اپنے دور میں جو کیا عوام خمیازہ آج تک بھگت رہے ہیں، عوام گالم گلوچ کی سیاست نہیں اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن