بہاولنگر واقعہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) بہاولنگر واقعہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمٰن جے آئی ٹی کے کنوینئر مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ کمشنر بہاولپور نادر چٹھہ جے آئی ٹی کے ممبر‘ ڈی آئی جی سپیشل برانچ فیصل راجہ بھی جے آئی ٹی کے ممبر مقرر کئے گئے ہیں۔ آئی ایس آئی اور آئی بی کا ایک ایک نمائندہ بھی جے آئی ٹی کا رکن ہو گا۔