• news

عالمی بینک، آئی ایم ایف مشترکہ اجلاس، وزیر خزانہ واشنگٹن روانہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے  واشنگٹن روانہ ہو گئے ،وزیر خزانہ محمداورنگزیب کے وفد میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال، سیکرٹری اقتصادی امورڈاکٹر کاظم نیاز بھی شامل ہیں۔عالمی بینک اور آئی ایم ایف کا مشترکہ اجلاس 15سے19یاپریل تک جاری رہے گا ، ان اجلاسوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی وفد عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے حکام کے ساتھ انفرادی میٹینگز بھی کرئے  گا ، آئی ایم ایف کے ساتھ اجلاسوں میں پاکستان کی طرف سے ایک نئے پروگرام پر بات چیت کے آغاز کے لئے کہا جائے گا ، ٹیکس نیٹ بڑھانے اور دوسرے مرحلہ میں بجلی ، گیس سپلائی منقطع کرنے کا اختیار بروئے کار لانے کی بھی تجویز ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ5لاکھ سمز کو بلاک کرنے کے حوالے سے قانونی حلقوں سے مشاورت کی گئی ہے ، عید کی تعطیلات کے بعد اس بارے میں حتمی فیصلہ ہو جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کو طے کرنے کے لیئے ماہ رواں کے آ خر میں آئی ایم ایف کا وفد پاکستان  آئے گا ۔ امریکا کے دوران وزیر خزانہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیو سے ملاقات کریں گے۔ وزیرخزانہ کا دورہ 13 سے 21 اپریل تک ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن