• news

پاکستان کی معیشت تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہے: حنا پرویز بٹ 

لاہور(لیڈی رپورٹر )مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہے۔ شہباز حکومت کی معیشت سے متعلق کارکردگی پر عالمی مالیاتی اداروں کی رپورٹس حوصلہ افزا ہیں۔ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت معیشت میں استحکام آرہا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ پاکستان قرضے اور امداد سے باہر نکل کر تجارت اور سرمایہ کاری کی پولیسی پر کام کر رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا ویژن ہے کہ پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے بہتر ملک بنانا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن