• news

کسانوں کے مسائل  فوری حل کرنے کی طرف توجہ دی جائے:ندیم اعوان

لاہو(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنما ملک ندیم اعوان نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہہ رہا ہوں کہ کسانوں کے مسائل کو فوری حل کرنے کی طرف توجہ دی جائے۔اگر آپ نے ملک کی معاشی صورت حال کو ٹھیک کرنا ہے تو آپ سب سے پہلے اپنے کسان کو خوشحال اور آسودہ کرنا ہوگا۔اگر آپ کسان مہنگی کھاد،مہنگی ادویات اور مہنگے بار دانہ خریدیں گے تو ان کو آمدن کہاں سے ہوگی۔مجھے امید ہے کہ حکومت اس سیکٹر پر خصوصی توجہ دے گی۔

ای پیپر-دی نیشن