سید زاہد حسین شاہ ایس ڈی پی او سرکل سول لائن لاہور تعینات
لاہور(نامہ نگار) آ ئی جی پنجاب پولیس نے ڈی ایس پی سید زاہد حسین شاہ کو ایس ڈی پی او سرکل سول لائن لاہور تعینات کردیا جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے، وہ قبل ازیں شیخوپورہ میں بھی بطور ڈی ایس پی سٹی تعینات رہ چکے ہیں ۔ سید زاہد حسین شاہ نے کہا کہ پولیس کی اولین ترجیح عوام کی جان ومال کی حفاظت کر نا ہے، سرکل بھر میں گشت کے نظام کو بہتر بنا یا جائیگا تاکہ پائیدار قیام امن یقینی بنایا جاسکے، سرکل سول لائن کے تھانوں کی کارکردگی بہتر بنانے اور مقدمات کے انداراج و بروقت چالان عدالتوں کو بھجوائے جانے کے حوالے سے بھی مربوط لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے۔ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تھانوں میں سائلین کی شنوائی یقینی بنائیں۔