• news

چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ  

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) گوجرانوالہ کے شہریوں کو صاف ستھرے ماحول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی چودھری کاشف اسماعیل گجر بھی متحرک رہے۔ ہفتہ کے روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، علاقہ کے اسسٹنٹ منیجرز آپریشنز نے انہیں صفائی امور پر بریفنگ دی اور بتایا کہ گلی محلوں کے ساتھ ساتھ قومی شاہراہ جی ٹی روڈ کو ہمہ وقت صاف رکھنے کے لیے سپیشل سکوارڈز بنائے گئے ہیں جو شفٹوں میں مکینیکل سویپنگ کیساتھ ساتھ مینوئل سویپنگ کے ذریعے صفائی برقرار رکھنے میں کوشاں ہیں۔ چیئرمین جی ڈبلیو ایم سی نے دورہ کے دوران صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے ورکرز سے ملاقات کی اور انہیں شاباش دی ۔

ای پیپر-دی نیشن