حافظ آباد: تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد میں ٹیولب سٹی کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں نوجوان جاں بحق جبکہ دوسراشدیدزخمی ہوگیا۔ مدثر علی سکنہ رشید پورہ اپنے دوست ارسلان فرید کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جیل روڈ کی جانب سے آرہے تھے کہ ٹیولب سٹی کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں مدثر علی موقع پر جاں بحق جبکہ ارسلان شدید زخمی ہو گیا ۔ کار ڈرائیور فرار ہوگیا۔