• news

لوگر کے شہر پل عالم میںچوراہوں پارکوں کی  بحالی و تعمیر کاکام جاری

کابل (بی این اے )  افغان صوبہ لوگر کے دارالخلافہ پل عالم میں میونسپلٹی نے 5 ملین افغانی کی لاگت سے دو منصوبے مکمل کرکے ان کاافتتاح کیا۔پل عالم کے میئر مولوی محمد اسحاق سعید نے بتایا کہ میونسپلٹی کے مالی تعاون سے تقریباً 50 لاکھ افغانی کی لاگت سے مرکز کے پہلے علاقے میں ایک چوراہے کی تعمیر کا کام مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس میونسپلٹی نے گزشتہ ایک سال میں 6 اہم پروجیکٹوں کو نافذ کیا ہے۔ پل عالم میونسپلٹی کی کوششوں سے 2 دیگر چوراہوں کی بحالی اور شہر کے اندرونی پارکوں کی تعمیر کاکام بھی مکمل کرلیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن