شیخوپورہ:ڈالر ایسٹ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ نے سونا بطور انعام دیا
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈالر ایسٹ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ ندیم مصطفی نے منیجر محمدعدنان ، برانچ منیجر عبدالجبار کے ہمراہ بذریعہ قرعہ اندازی ڈالر ایسٹ کے کسٹمرخلیل الرحمن کا ایک تولہ سونا نکلنے پر انہیںمبارکباد دی اور انہیں سونے کی ٹکیہ بطور انعام دیا۔ اس موقع پر متعدد کسٹمرز بھی موجودتھے یہاںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر مارکیٹنگ ندیم مصطفی نے کہاکہ ڈالر ایسٹ پاکستان کی صف اول کی ایکسچینج کمپنی ہے جو پاکستان میں کرنسی ایکسچینج اور بین الاقوامی ترسیلات زر کے کاروبار میں پیش پیش ہے یہ کمپنی سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت کام کرتی ہے ہنڈا کے ذریعے رقوم کی ٹرانسفر کرنیوالوں کو بداعتمادی کا سامنا رہتا ہے ڈالر ایسٹ یا کسی اور ایکسچینج کمپنی کے ذریعے محفوط طریقے سے رقوم کا لین دینا مناسب عمل ہے ڈالر ایسٹ رقوم کے لین دین پر انعامات دیکر محفوط طریقہ کی آگاہی فراہم کررہی ہے۔ڈالر ایسٹ اس وقت 33 شہروں میں 48 برانچوں کا ایک نیٹ ورک چلا رہی ہے۔