• news

گیس ری فلنگ پر کارروائیاں جاری ہیں:ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے بغیر لائسنس ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاحکومت پنجاب کی واضع ہدایت پر ضلع بھر میں بغیر لائسنس ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا، تمام متعلقہ ادارے بلا خوف و خطر قانون شکن افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مریدکے شوکت سندھو نے غیر قانونی ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے والی دکانوں کو سیل کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن