عید پیکج پر علی امین گنڈا پور کی تصویر قول وفعل میں تضاد ہے:عمران رحمت
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما وسابق چیئرمین یونین کونسل خان پور ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے عوام کو دیئے گئے عید پیکج پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی تصویر شائع کرنا قول و فعل میں تضاد کا کھلا ثبوت ہے یہ کہتے کچھ اور کرتے کچھ ہیں اپنی سیاسی بقاء کی خاطر یہ عوام دوست سیاسی قیادت کو ہمیشہ ہدف تنقید بناتے آئے ہیں مگر عوام نے ان کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے اورانہیں مسترد کرکے میاں نواز شریف کے عوامی خدمت کے ویڑن پر ہمیشہ بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ عوام کے ہر دلعزیز قائد میاں محمد نواز شریف کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے رمضان نگہبان پیکج پر تصویر شائع ہونے پر واویلہ مچانے والوں نے بے جائے تنقید کرکے ان کی سیاسی مقبولیت کم کرنے کی ناکام کوشش کی اوراب عید کے موقع پر کے پی کے کی حکومت نے علی امین گنڈا پور کی تصویر عید پیکج پر شائع کرکے اپنے ہی موقف کی نفی کی ہے جو کھسیانی بلی کھمبا نوچے کی مثال کے مترادف ہے۔