عمرہ کی سعادت حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز ہے:افضال حیدر
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان تحر یک انصاف کے سٹی صدرمیاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز ہے خوش نصیب ہیں جو اللہ کے گھر کے مہمان بنتے ہیں اور روضہ رسول ؐ پر حاضری کا شرف حاصل کرتے ہیں انسان کو اللہ رب العزت اور نبی کریم ؐ کے روضہ پر خوداحتسابی کا وقت ملتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرہ کے ادائیگی کے بعد تحریک انصاف اور سیاسی و سماجی رہنمائوں سے ملاقات کے موقع پرگفتگو کے دوران کیامیاں افضال حیدر نے کہا کہ انہوں نے ملک پاکستان کی سلامتی،خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی ہیں،اس وقت ملک کو ایماندار قیادت کی اشد ضرورت ہے۔بانی چیئرمین تحریک انصاف عالم اسلام کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے صرف اور صرف ملک پاکستا ن کی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے آواز اٹھائی ہے ،حکمرانوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان کا چھینا گیا مینڈیٹ وآپس کریں ۔