قران پاک کی تعلیمات پر عمل کرنا رائے نجات ہے:علامہ محمد شفیع
شرقپورشریف (نامہ نگار) سابق ممبر قانون ساز اسمبلی علامہ محمد شفیع جوش نے جامعہ مسجد مریم میں ختم قرآن کی پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا قران پاک کی تعلیمات پرعمل کرنارائے نجات ہے آج کا مسلمان مصیبتوں مشکلات میں پھنسا ہوا ہے ہمیں غیرمسلموں کے طور طریقے چھوڑکر قرآن مجید اور نبی کریم ؐ کے بتائے ہوئے فرمودات کواپناناہوگا۔اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو ورنہ ہم خوار ہوتے رہیں گے۔ آج ہماری دعاؤں کا اثر ختم ہوتا جا رہا ہے کیونکہ ہم دنیاوی کاموں کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں ۔