عید کی چھٹیاں ختم ، ویمنز کرکٹ ٹیم نے کراچی میں رپورٹ کردی آج سے ٹریننگ شروع
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے سکواڈ نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں رپورٹ کر دی۔ذرائع کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم آج سے دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کرے گی، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آج دن تین بجے سے شام پانچ بجے تک نیشنل بینک سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض آج کراچی پہنچیں گی، بیٹنگ کوچ توفیق عمر اور ویمن کرکٹر بسمہ معروف 15 اپریل کو کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم آج صبح 11 بجے نجی ایرلائن سے کراچی پہنچے گی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 18 اپریل سے نیشنل بینک سٹیڈیم میں ہوگا۔تین ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔