• news

مہندر سنگھ دھونی کوبراہ راست  دیکھنے کیلئے بیٹیوں کے باپ  نے سکول فیس خرچ کرڈالی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت کو ٹی20اور ون ڈے ورلڈکپ جتوانے والے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو انڈین پریمئیر لیگ میچ میں دیکھنے کیلئے باپ نے بیٹیوں کی سکول فیس خرچ کرڈالی۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر)پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص یہ کہتا دکھائی دے رہا ہے کہ اسے ٹکٹ نہیں مل رہے تھے اس لیے اپنی بیٹیوں کو دھونی کو لائیو دکھانے کیلئے انکی سکول فیس کی رقم بلیک ٹکٹ خریدنے میں لگادی۔یہ ٹکٹ اسے بلیک میں 64ہزار بھارتی روپے (یعنی 2لاکھ 12ہزار سے زائد پاکستانی روپے)میں خریدے۔اس شخص ایک بیٹی نے کہا کہ میرے والد نے ان ٹکٹوں کو حاصل کرنے کیلئے بہت محنت کی، جب دھونی کھیلنے آئے تو ہم بہت خوش تھے، باپ اور بیٹیوں نے چنائی سپر کنگز کی دستخط شدہ فرنچائز جرسی پہن رکھی تھی اور وہ ٹیم کو سپورٹ کررہے تھے۔بیٹیوں کی اسکول فیس میچ پر خرچ کرنے والے والد پر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید ہورہی ہے جبکہ کچھ  مداح انکے پیار پر حیران ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن