• news

 سویڈن،سکارف اوڑھنے کے جواز میں نوکری سے  فارغ خاتون کو 14ہزار ڈالر کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

 اسٹاک ہوم(آئی این پی)سویڈن میں  اسکارف اوڑھنے کے جواز میں ایئر لائن کمپنی سے نوکری سے فارغ کی جانے والی  ایک خاتون کو " تفریق بازی"  کرنے کے جرم میں تقریبا 14ہزار ڈالر کا معاوضہ ادا کرنے کا حکم صادر کیا گیا ہے۔سویڈش امتیازی محتسب لارس آرہینیئس نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ "ایک ایئرلائن کمپنی مذہبی علامات کی اجازت نہ دینے  اور یکساں لباس کی پالیسی  پر عمل درآمد کر کے ملازمت کی درخواست قبول کرنے کے باوجود  ایک خاتون کو اسکارف پہننے کی وجہ سے ملازمت سے برطرف کر کے امتیازی سلوک کا مرتکب ہوئی  ہے۔

ای پیپر-دی نیشن