سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز مستقل ‘حلف اٹھا لیا
کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز نے مستقل جج کے طور پر حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے مستقل ہونے والے ججز سے حلف لیا۔ تقریب میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز، بار ایسوسی ایشن کے نمائندے اور وکلا شریک ہوئے۔