• news

یوکرائن‘ ایران اسرائیل تنازعہ  عالمی جنگ کی طرف لے جا سکتا ہے: ٹرمپ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے صدر جوبائیڈن نہیں جانتے وہ کیا کر رہے ہیں، جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہمیں عالمی جنگ کی طرف لے جا سکتا ہے۔ پریس کانفرنس میں عالمی جنگ کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس اور  یوکرائن کی جنگ تیسری عالمی جنگ میں بدل سکتی ہے اور جو کچھ اسرائیل اور ایران میں ہو رہا ہے وہ بھی ہمیں عالمی جنگ کی طرف لے جا سکتا ہے۔ روس اور یوکرائن کی جنگ پہلے ہی نہیں ہونی چاہیے تھی اور  اگر میں صدر  ہوتا تو کبھی روس اور  یوکرائن کی جنگ نہ ہوتی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر جو بائیڈن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایک صدر ہے جو دو جملے ساتھ نہیں بول سکتا، جو سٹیج کی سیڑھیاں نہیں ڈھونڈ سکتا اور جو نہیں جانتا کے وہ کیا کر رہا ہے، ہم ایک عالمی جنگ میں ختم ہو سکتے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن